Mera Shohar Perfume Lga Kr Room Me Ata || Mian Biwi ki Kahani
میرا نام سمیرا ہے۔ میں ایک اچھی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں اپنے گھر میں سب سے چھوٹی تھی۔ میرے ماں باپ کے علاوہ میرے تینوں بہن بھائی بھی مجھ سے بہت محبت کرتے تھے۔ وہ میری ہر خواہش پوری کیا کرتے۔ میں جو فرمائش کرتی، وہ تب تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک وہ پوری نہ کر دیں۔ کچھ عرصہ پہلے میری امی کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ابو نے میرے بڑے بھائی کی شادی کر دی۔ میری بھابھی بہت اچھی تھیں، وہ میرا بہت خیال رکھتی تھیں۔ میرے بھائی اور ان کی شادی کو ایک سال ہو گیا تھا، اور اس ایک سال میں انہوں نے مجھے ماں کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ میرے بھائی نے میری شادی کی ذمہ داری بھی انہی کے سپرد کر دی۔ اسی لیے انہوں نے میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا شروع کر دیا۔ انہی دنوں میرے پیپرز ختم ہو چکے تھے، اس لیے میں روزانہ دوستوں کے ساتھ آؤٹنگ پر نکل جاتی تھی۔ ایک دن ہم ہوٹل میں لنچ کر رہے تھے کہ ایک ویٹر پھولوں کا گلدستہ میرے ٹیبل پر رکھ کر بولا کہ کسی نے یہ آپ کے لیے بھیجے ہیں۔ میں حیران رہ گئی کہ میرے لیے یہ کون بھیج سکتا ہے؟ اس دن کے بعد روز مجھے پھول ملنے لگے۔ مجھے ان پھولوں کی عادت ہو گئی تھی۔ می...